ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / تعلیمی اسکالرشپ کی منظوری کا مطالبہ لےکرمینگلور میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی احتجاجی ریلی

تعلیمی اسکالرشپ کی منظوری کا مطالبہ لےکرمینگلور میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی احتجاجی ریلی

Mon, 30 Nov 2020 18:50:30    S.O. News Service

منگلورو:30؍نومبر(ایس اؤ نیوز) طلبا کی تعلیمی اسکالرشپ میں تاخیر پالیسی کی مذمت اور دیگر مطالبات کو لےکر کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) منگلورو کی جانب سے شہر کے آرٹی اؤ دفتر سے آزاد بھون تک  احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں طلبہ نے حصہ لیا۔

 احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی کمیٹی کے ممبر عمران پی جے نے کہاکہ ریاستی حکومت کے خزانے میں  طلبا کے تعلیمی اسکالرشپ دینے کے لئے رقم نہیں ہے لیکن حکومت کی طرف سے  مراٹھا پرادھیکار اور لنگائیت پرادھیکار کو کروڑوں روپیہ منظور کیا جارہاہے۔ اسکولوں اور کالجوں میں آن لائن کلاسس شروع ہوچکے ہیں، تعلیمی اداروں کی طرف سے ایک ہی قسط میں فیس کی ادائیگی پر زور دیاجارہاہے، ان حالات میں طلبا اپنی تعلیمی اسکالرشپ پر نگاہ جمائے بیٹھے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں حکومت جلد ازجلد کارروائی کرے اور طلبہ کی تعلیمی اسکالر شپ میں ہرگز تاخیر نہ ہونے دے۔

ریاستی نائب صدر مفیدہ رحمان نے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ  منگلورو آزاد بھون کے عملے میں سے کچھ لوگ طلبا کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیارکئے ہوئے ہیں، اُن کے خلاف کاروائی کی جائے، اسی طرح انہوں نے  طلبا کی تعلیمی اسکالرشپ  کو جلد ازجلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے انتباہ دیا کہ  پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرشپ میں جو کمی کی گئی ہے، اس کو فوراً   رد نہیں کیاگیا تو کالج شروع ہوتےہی ضلع بھر  میں طلبا کی طرف سے سخت احتجاج  کیا جائے گا۔

سی ایف آئی اور افسران کی میٹنگ: کیمپس فرنٹ آف انڈیا منگلورو کے لیڈران کی طرف سے  میمورنڈم حاصل کرنے پہنچے افسران نے احتجاج کو دیکھتے ہوئے طلبا لیڈران کو اعلیٰ افسران کے ساتھ بات چیت کے لئے مدعوکرتےہوئے میٹنگ کا انعقاد کیا۔

احتجاج میں ضلع صدر حسن سراج، سکریٹری منیر بجال ، ضلع لیڈر تاج الدین ، منگلورو ائیریا کی صدر مرشدہ موجود تھے۔


Share: